ایک شخص نےمکھی مارنے کےچکرمیں اپنی بھی آنکھ پھوڑدی

0

چین(ویب ڈیسک)غصہ کریں مگر ہوش نہ کھودیں،چین کے شہرشین ژین میں ایک شخص نے منہ پر بارباربیٹھنے والی مکھی کو مارنے کے چکر میں اپنی بھی آنکھ ضائع کردی۔

جی ہاں وو نام کا شخص اس وقت بہت تنگ ہوا جب ایک مکھی بارباراسکے گالوں پر آکر بیٹھ رہی تھی جسے وہ بارہا اڑاتا بھی رہا مگر پھر غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اورمکھی کو گال کے اوپر ہی مارنےکافیصلہ کرلیا،جوں ہی مکھی گال پر بیٹھی تو وو نے زوردارتھپڑاپنی گال پر دے مارا جس سے مکھی تو موقع پر ہی مر گئی مگر تھپڑصرف گال کو ہی نہیں لگا بلکہ آنکھ کو بھی متاثرکرگیا۔

شدید تکلیف ہونے پر جب ڈاکٹر کے پاس پہنچا تو ڈاکٹر نے وقتی طوردوائی دے دی مگرکچھ ہی دنوں میں آنکھ زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال پہنچا تو ضروری ٹیسٹ کئے گئے جن میں پتا چلا کہ آنکھ میں بینائی بھی نہیں اورانفکشن بھی تیزی سے پھیل رہا ہے،تب ڈاکٹرز کو مجبورآ آنکھ کو نکالنا پڑا،یوں غصے نے وو کو ایک آنکھ سے ہی محروم کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.