بیجنگ(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکرزکیلئے اچھی خبرمنظرعام پر آئی ہے،بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے کہ جس کے تحت آپ گانا تلاش کرنے کیلئے صرف گانے کو گنگنائیں گے یا ویسی دھن بھی بجائی تو گانا آپکو مل جائے گا۔
کمپنی کے ترجمان نے یہ کہا ہے کہ سائونڈسرچ فیچر ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے خصوصاً جو گانوں کے بہت شوقین ہیں ان کیلئے بہت مددگارثابت ہوگا،یہ سائونڈسرچ یوٹیوب پر گانا تلاش کرنے والے فیچر سے کافی حد تک میچ کرتا ہے،اگرچہ شزام زیادہ مقبول ٹول ہے مگر یہ نیا ٹول سب سے زیادہ خصوصیات رکھتا ہے جو صرف گانا گنگنانے پر ہی آپ کو تلاش کردے گا۔ابھی یہ ٹول چند مقامات پر اپلائی کیا گیا ہے مگر بہت جلد اسکا دائرہ کاربڑھا دیا جائے گا۔