ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر مقامی صحافی کی تنقید برداشت نہ کرسکے اورآپے سے باہر ہوگئے۔
صحافی نے شاہد آفریدی کے ہربھجن کی گیندوں پر چارچھکوں کی تصویر لگا دی جس پر ہربھجن نے اخلاقیات کا دامن ہی چھوڑدیا نہ صرف صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کیا بلکہ بدلے میں وہ تصویر پوسٹ کی جس میں لاہور میں سری لنکا کے کھلاڑیوں پر حملہ ہوا تھا اورپوسٹ پر یہ سرخی بھی لگی ہوئی تھی کہ کرکٹ کا تاریک دن ہے۔
فرید نامی صحافی کو اپنے ٹویٹ میں ہربھجن نے کہا کہ کھیل میں جیت ہارتو ہوتی ہے لیکن اسے مسئلہ کیا ہے تمہیں بتا دیتا ہوں یہاں سے ایف ہوجائو،تمیں ایف کا مطلب آتا نہیں ہے تو میں سمجھا دیتا ہوں۔
صارفین نے ہربھجن پر تنقید کی جبکہ کچھ نے انکی حمایت بھی کی ہے،ایک صارف نے یہ بھی کہہ دیا کہ اتنا زیادہ زہر ٹھیک نہیں بے بی جے پی بہت جلدی آپکو کوئی نشست دے ہی دے گی،یاد رہے کہ ہربجھن اس حق میں نہیں ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان کھیلنے کیلئے آئے،جبکہ باقی ٹیمیں کھیلنا چاہتی ہیں،اوراسی بات کا بھارتی کرکٹر کو غصہ ہے۔