جوغلطی کرتا ہے وہی معافی مانگتا ہے اورمیں نے کوئی غلطی نہیں کی،عمران خان

0

راولپنڈی(جی این اے)نو مئی کو جو کچھ بھی ہوا اسکی پہلی سی سی ٹی فوٹیجز یاویڈیو سامنے لائی جائے،اگرہماری جماعت کے لوگ ملوث ہوئے تو معافی مانگوں گا اورذمہ دران کو سزادلوانے کیساتھ اپنی جماعت سے بھی نکال دوں گا،صرف کیا آئی ایس پی آرکی ہی عزت ہے ایسے آدمی کی کوئی عزت نہیں جو اس وقت مقبول ترین ہے،جس نے غلطی کوئی کی ہوتی ہے وہی معافی بھی مانگ لیتا ہے اورمیری غلطی کوئی ہے ہی نہیں،عمران خان کی آڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے دبنگ بات چیت۔

پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اگرانکے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لیکر آئیں چھپاکیوں رہے ہیں،ہم نے زمان پارک میں پٹرول بم کا استعمال ضرور کیا مگر کسی بھی اورجگہ استعمال نہیں کیا،حساس اداروں پر اگرکسی تنظیم کے عہدیدارنے کوئی بم پھینکا ہے تو اسے سخت سزا ضروردیں۔رینجرز نے تو مجھے گھسیٹا،کیا آپکو مجھ سے معافی مانگنے کا حق نہیں ہے؟پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنادیا گیا،میں مظفرگڑھ کا پولیس اہلکار نہیں کہ جسے پہلے ماراپیٹا جائے اوربعد میں میرا ہی آئی جی جاکے معافی مانگے۔

عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے دن کو تو ہم بھی معاف نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے لوگوں پر تشددکیا گیا،ہماری جماعت کو انتخابات بھی لڑنے کی اجازت نہیں دی گئ،اصل نومئی کے متاثرہ تو ہم لوگ ہیں،انصاف ہمیں چاہیے۔ہمارے سولہ لوگ شہید ہوئے،کئی لوگ معذورکردئیے گئے،جنکی مالی مدد کی تو انہیں بھی اس حوالے سے چپ کرادیا گیا،ہم بھی بات نہیں کرتے تاکہ ملک میں انتشارکا پھیلائو نہ ہو،اپنے وطن عزیز کی خاطر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں۔

بنگلہ دیش کی صورت حال پر پی ٹی آئی کے بانی نے موقف دیا کہ مجھے محسوس ہورہا کہ کچھ بڑا ہی ملک میں ہونے والا ہے،حسینہ واجد جس طرح ملک سے بھاگی ہے مجھ شک ہے کہ زرداری،نوازشریف اورشہباز شریف بھی بھاگ جائں گے،لہذا میرے سمیت انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔تاکہ نہ میں نہ ہی یہ لوگ پاکستان سے باہرجاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.