ممبئی(ویب ڈیسک)ایسا سوال کیوں کیا؟بھارتی ایئرپورٹ پر منوج کمار نامی مسافرکو چیکنگ کے دوران سوال کرنے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کیرالہ ریاست کے کوچن نام کے ائیرپورٹ پر منوج کمارکا بیگ چیک کیا جارہا تھا کہ منوج نے پوچھ لیا میرے بیگ میں کیا بم ہے،یہ پوچھنا تھا کہ مساف کو گرفتارکرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا اورسامان کی اچھی طرح تلاشی بھی لی گئی جسکے بعد مسافرکو چھوڑا نہیں گیا بلکہ مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
منوج کمارممبئی جانا چاہتا تھا مگر سوال نے حوالات پہنچا دیا۔
کافی دیر تک پروازرکی رہی بعد ازاں ممبئی کیلئے روانہ ہوگئی۔