اقلیتوں کے حقوق وتحفظ کیلئے قائداعظم کے وعدوں پر قائم رہیں گے،صدرزرداری

0

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتوں کے کردارکو نظراندازنہیں کیا جاسکتا اسی لئے اس اعتراف کیلئے دن منایاجاتا ہے،ہم گیارہ اگست کو قائداعظم کے وعدے پر قائم رہیں گے جس میں انہوں نے اقلیتوں کو مذہیبی آزادی دینے اورانکے تحفظ کی بات کی تھی،صدرآصف زرداری کا یوم اقلیت پراہم پیغام سامنے آگیا۔

صدرزرداری نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا آئین اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اقلیتوں کو تمام معاشی،سماجی اورسیاسی حقوق میسر ہیں۔ہمارا دین بھی اقلیتوں کو تحفظ دینے کی تلقین کرتا ہے،سرکاری ملازمت میں بھی اقلیتوں کا پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے،علاوہ ازیں اسمبلیوں میں بھی ان کیلئے نشستیں مختص کی گئی ہیں،انکے مذہبی مقامات کیلئے بھی فنڈز دئیے جاتے ہیں تاکہ یہ انکی دیکھ بھال اچھے طریقے سے کرسیکیں۔

برابری کی بنیادپر اقلیتوں کو آگے بڑھنے کے ہمارا ملک مواقع دے گا،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے اقلیتی طبقہ بھی اہم کرداراداکررہاہے،لہذا انہیں بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ ذات پات،مذہب اوررنگ نسل کا فرق کئے بغیرزندگی کو بھرپورطریقے سے گزاریں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے بھی آج کے دن کی اقلتیوں کو مبارک باددی گئی اورجاری بیان میں یہ کہا گیا کہ اقلیتیں بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اورخاصا ہیں ہماری عظیم قوم کا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.