گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کا لاہورائیرپورٹ پر تاریخی استقبال

0

لاہور(جی این اے)قوم کو بہت بڑی خوشی دینے والے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے لاہورپینچے تو انکا تاریخی استقبال کیا گیا،باپ بیٹا بھی گلے ملکر کرخوشی سے روتے رہے،جہاز کو بھی واٹرکینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

ارشدندیم ایک بج کرپچیس منٹ پر رات کو لاہورائیرپورٹ پہنچے تو عوام کا جم غفیراستقبال کیلئے موجودتھا،انکے گائوں میاں چنوں سے رشتے دارہی نہیں بلکہ گائوں کے لوگ بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے،لوگ اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہے تھے،ائیرپورٹ پرپرجوش نعرے بازی بھی کی گئی،علاوہ ازیں زبردست بینڈزکی دھنیں بھی بجائی گئیں جن سے حوصلے مزید عوام کے بڑھتے رہے،نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔

ندیم کے والد نے بیٹے کو دیکھتے ہی گلے سے لگا لیا اوردونوں خوشی سے روتے رہے،اس منظر نے وہاں موجود ہرآنکھ کو آشکبارکردیا۔والد نے بیٹے کو گلے لگانے کے بعد پھولوں کے ہاربھی پہنائے۔

گولڈمیڈل جیتنے والے ارشد کے والد نے اس موقع پر کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے اس نے پوری قوم کا ملک کا بھرم رکھ لیا،میں تو ایک مزدورآدمی ہوں بس یہ اللہ کا کرم ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.