لاہور(جی این اے)نامورلکھاری اوراینکراوریامقبول جان کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا ہے،گلبرگ سائبرکرائم کے دفترمنتقل کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکرنے پراوریامقبول جان کو حراست میں لیا گیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ مبارک ثانی کے مقدمے پر بات چیت کررہے تھے،اوریامقبول کے وکیل اظہرصدیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نہ کوئی تفصیلات اورنہ ہی ایف آئی آرکی کوئی تفصیلات ہمیں بتائی جارہی ہیں،جبکہ آج ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے کا اس مقدمے میں کوئی اختیارنہیں ہے،اس مقدمے کے خلاف ہم بھرپوردلائل دینگے۔