برطانیہ(ویب ڈیسک)اکثر ایسی تاریخی چیزیں اچانک سے سامنے آجاتی ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے،ایسی ہی چیزوں میں ایک سوبارہ سال پرانا اخباربھی ملاہے جس میں مشہوربحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی خبرتصویروں کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔
یہ ایک سوبارہ سال پرانا اخبارایک گھر کی جھاڑپونجھ کے دوران الماری سے دریافت ہوا جسکے صحفہ اول پرایسی دوخواتین کی تصاویر ہیں جو ایک افسر سے جہازمیں بچ جانے والے مسافروں کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں۔یہ اخبارایک صارف کی دادی نے سنھبال کے رکھا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ٹائی ٹینک جہازدنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز بنایا گیا تھا اوراسکے بارے میں مشہورہوگیا تھا کہ یہ نہ تباہ ہونے والا جہاز ہے یعنی یہ کبھی نہیں ڈوب سکتا مگر پندرہ اپریل 1912کی رات کو دوبج کربیس منٹ پر برطانیہ سے امریکہ کی طرف اپنے سفرکا آغاز کیا،مگر بدقسمتی سے نیوفائنڈلینڈ کے قریبی ساحل سے چارسومیل کے فاصلے پر ٹائی ٹینک ایک برفانی تودے سے جا ٹکرایا اورڈوب گیا۔یہ اس دورکا پرآسائش اورخوبصورت ترین جہاز تھا،اس میں ڈیڈھ ہزارسے زائد افرادموت کے منہ میں گئے تھے۔
ٹائی ٹینک کی تباہی کے بعد اس پر فلمیں بھی بنائی گئی تھیں۔اورآج ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود لوگ ٹائی ٹینک کو یادرکھے ہوے ہیں۔