رحیم یارخان(جی این اے)کچے کا علاقہ ماچھکہ میں ڈاکوئوں نے پولیس کی دوگاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا،گیارہ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔کئ زخمی۔
ڈاکوئوں نے حملہ راکٹ لانچروں کی مددسے اس وقت کیا جب پولیس کی دوموبائل گاڑیاں بارش کے پانی کی وجہ سے پھنسی ہوئی تھیں،ترجمان گھوٹکی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے کہ گیارہ اہلکارشہید ہوئے ہیں جبکہ سات شدید زخمی ہوچکے ہیں اسی طرح چاراہلکارلاپتہ ہوچکے،جنکا نہیں معلوم کہاں گئے ہیں۔
ڈاکوئوں کے حملے کے بعد رحیم یارخان کی پولیس نے مزید بھاری نفری پولیس کی علاقے میں بلا لی ہے،ڈاکوئوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔