راولپنڈی(جی این اے)ختم نبوت کا معاملہ تھا اس لئے اسلام آباد جلسے کو ملتوی کردیا،انتشارکا خطرہ بھی تھا،ایک بارپھر سے نو مئی گلے پڑجانے کا خدشہ ہوگیا تھا۔
اب اگرہمیں جلسے کی اجازت دینے کے بعد روکا گیا تو حکومت ہی سارے معاملے کی ذمہ دارہوگی،اپنی جماعت کو کہہ رہا ہوں کہ آٹھ ستمبرکو کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہ کریں،آخری بارہی اسلام ااباد کا جلسہ ملتوی کیا ہے۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بےباک گفتگو۔
عمران خان نے دوٹوک موقف دیتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی جماعت کی قیادت سے میٹنگ کا کہہ دیا ہے کہ آٹھ ستمبرسے پہلے باہمی گفتگو کے بعد فیصلہ کرلیں،بھرپوراحتجاج کریں گے اگرسپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا،جماعت کی قیادت کوکہہ رہا ہوں کہ اب کوئی روکے بھی تو آپ نے نہیں رکنا۔
جہاں تک جنرل فیض کا تعلق ہے تو میں پاکستان کی جو سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اسکا سربراہ ہوں میں اوپن ٹرائل کی بات کرسکتا ہوں،کتنابڑا الزام لگایا جارہاہے کہ ہم نے جنرل فیض کے ساتھ میل ملاپ کرکے نومئی کی سازش کی۔ہمیشہ آئین میں رہ کرسیاسی کوششیں کیں ہیں،اگرجنرل فیض نومئی میں ملوث ہے تو ٹرائل اوپن کریں،یہ ملڑی یا سیکرٹ انٹرنیشنل ایشو نہیں ہے۔
عمران خان نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہوسکتی تھی اگرحمودالرحمن رپورٹ پر عمل کیا جاتا،نہ ہی تین مارشل لا کی نوبت آتی،اب غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے،میں سمجھتا ہوں نومئی کا واقعہ جمہوریت پر حملہ ہے اسی لئے میرا مطالبہ کمیشن بنانے کا ہے تاکہ دوبارہ سے کوئی یہ غلطی ہی نہ کرے۔
آدھی رات کو اعظم سواتی کو پیغام بھجوانے سے متعلق سوال کو گول کرتے ہوئے عمران خان نے مسکرا کرکہا کہ اس بات کو ابھی رہنے دیں۔
پوری جماعت کے لوگوں کو جلسہ ملتوی کرنے کا دکھ ہے میں بھی چاہتا تھا کہ جلسہ ہو مگرختم نبوت کامعاملہ ہی ایسا تھا کہ کینسل کرنا پڑامگر اب جو مرضی ہوجائے ہرضلعے میں جلسے ہونگے۔
نوازشریف کے حوالے سے عمران خان نے معطمن ہوکر جواب دیا کہ نوازشریف کا بیگ تیارہوچکا ہے وہ کسی بھی وقت لندن کیلئے سفرکریں گے،صرف ضروری سامان ہی اٹھانا ہوگا،سب کچھ چیف جسٹس کی توسیع کیلئے کیاجارہا ہے،دوکھیل کھیلے جارہے ہیں،اگرچیف جسٹس کے معاملے کو توسیع دینے میں ناکام ہوئے تو پھر کوشش کریں گے سینیارٹی پر اثراندازہوجائیں اوراپنا بندہ اندرسے لائیں،ہمیں یہ دونوں چیزیں قبول نہیں ہیں اگرایسا کیا گیا تو پورے ملک میں بھرپوراحتجاج کریں گے۔