لاہور(جی این اے)دوست بدترین اوربے رحم دشمن بن گیا،ظالم شخص نے اپنے ہی دوست کی پانچ سالہ بیٹی تاوان لینے کیلئے پہلے اغواکی پھر بے دردی سے قتل کردی۔
باٹا پورمیں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں کاشف نام کے ملزم نے دس اگست کو اپنے دوست کی بیٹی جسکا نام فجر تھا اغواکرلی،اورپھر تاوان مانگنے لگا،مگر جس دن تاوان کا مطالبہ کیا اسی دن معصوم فجرکو قتل کرنے کے بعد لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔
پولیس کے حکام نے اپنے بیان میں واضع کیا کہ ملزم کے نشاندہی کرنے پر بچی کی باقیات تک پہنچے اورفارنزک کیلئے بھیج دیا،بے رحم ملزم فجر کے والد جنکا نام راشد ہے کا دوست ہونے کے ساتھ پڑوس میں بھی رہتا تھا،اپنے کاروبارکیلئے پہلے ہی فجر کے والد سے بطورادھاردس لاکھ روپے لے رکھے تھے۔پولیس نے جب اسکا فون ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ اصل ملزم یہی ہے تب اسے فوری گرفتارکیا گیا اورمزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔