لیڈی ڈاکٹرکوزیادتی کے بعدقتل کرنے والےملزم کی عادتیں کیا تھیں معلوم ہوگیا

0

کلکتہ(ویب ڈیسک)ملزم بے ضمیر،اپنے جرم پر شرمندہ بھی نہیں،جانوروں والی خصلتیں رکھنے والا حیوان ہے۔بھارت کے شہر کلکتہ کے آرجی کارمیڈیکل کالج میں لیڈی ڈاکٹر کو درندگی کا نشانہ بنا کرقتل کرنے والا درندہ سنجے رائے کے بارے میں تفتیش کرنے والی سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کی فارنزک رپورٹ جاری کردی ہے۔

سنجے ایسا بے رحم اوردرندہ نماانسان ہے جس نے آٹھ اگست کی رات جوان سالہ لیڈی ڈاکٹرکے ساتھ حیوانوں کی طرح زیادتی کرتا رہا اورپھر اسے قتل کرکے لاش کو کالج کے کمرے میں چھوڑ کراپنے گھر جاکر پرسکون سویا بھی رہا تھا۔بعد ازاں پولیس نے اس درندے کو گھرسے گرفتارکیا اوراپنی تفیتش کا بھی آغازکیا۔

ماہرین فارنزک نے ملزم کی نفسیات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اپنے اس بدترین گناہ پر اسے نہ کوئی پچھتاوا ہے نہ شرمندگی،بلکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد اپنی درندگی کی داستان پوری تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے۔

پولیس نے سنجے کے موبائل کا بھی جائزہ لیا تو اس میں انتہائی فحش قسم کا مواد پایا گیا،یہ بھی منظرعام پر آیا ہے کہ یہ درندہ پورنوگرافی جیسی گندی ترین عادت رکھتا ہے،اورخصلت میں حیوانیت کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.