ہیمامالنی اپنی مداح خاتون پر برس پڑیں؟

0

نئی دہلی(ویب ڈیسک)دوررہو،مجھے ہاتھ مت لگائو،ماضی کی مشہوربھارتی فلمی اداکارہ ہیمامالنی کو ایک تقریب کے دوران اس وقت شدیدغصہ آگیا جب ایک مداح خاتون نے ہیمامالنی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کرتصویر بنوانا چاہی۔

جوں ہی تقریب ختم ہوئی تو ہیمامالنی کے چاہنے والوں نے ہیمامالنی کو گھیرلیا اورفوٹوبنواتے رہے،اس دوران ہیمامالنی کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ وہ سخت کوفت کا شکارہورہی ہیں،اچانک ایک مداح خاتون قریب آگئی اورخوشی خوشی جوں ہی ہیمامالنی کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو ہیمامالنی آپے سے باہر ہوگئیں اورخاتون کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ دوررہوہاتھ مت لگائو جس پر مداح خاتون نے تھوڑافاصلے پر رہ کرتصویر بنوائی۔

ہیمامالنی کے اس ناگواررویے کو جب سوشل میڈیا پردکھایا گیا تو صارفین بھی غصے میں آگئے،حتی کہ ہیمامالنی کے مداح بھی سخت ناراض ہوئے اورہیمامالنی پر خوب تنقید کی،اوریہ تک کہہ دیا کہ جب ووٹ مانگنے ہونگے تو مداحوں کا ہاتھ لگانا کیا بلکہ انکواپنے ہاتھ سے یہ کھانا بھی کھلائے گی۔

کسی نے یہ بھی کہا کہ ہیمامالنی اورجیہ بچن ایک جیسی مغرورخواتین ہیں۔کسی نے کہا کہ انہی ہی مداحوں سے ووٹوں کی بھیک بھی مانگتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.