لاہور(جی این اے)ڈرامہ متائے جان کی شوٹنگ کے دوران مشہوراداکارجنید خان نے صنم سعید کو حقیقی تھپڑمارنے کا انکشاف کردیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جنید نے بتایا کہ یہ میری زندگی کا عجیب واقعہ تھا کہ میں تھپڑ نہیں مارنا چاہتا تھا مگر ڈرامے کی ہدایت کارمہرین جبارنے کہا کہ نہیں آپ کو سچ میں مارنا پڑے گا کیونکہ یہ حقیقی سین دکھانا ہے،صنم جاوید نے بھی تھپڑمارنے کا اصرارکیا،پہلے میں نے آہستہ سے مارا مگرمجھے کہا گیا کہ نہیں یہ ٹھیک نہیں،زورسے مارنا ہے تب میں نے زورسے تھپڑمارا،صاف دکھائی دےرہا تھا کہ صنم کو بہت تکلیف بھی ہوئی،میں نے معافی بھی مانگی مگرمیں کیا کرتا انکا ہی اصرارتھا۔
جنیدنے مزید کہا کہ یہ میرے کیرئیرکے ابتدائی ایام تھے اوریہ بدترین سین تھا،اسکے بعد میں نے کسی بھی ڈرامے میں ایساسین آتا تو اپنا ہاتھ ہوا سے گزارلیتا ہوں۔اگرکوئی کہے بھی تو نہیں مارتا کہ کیمرہ ہی ایسا سیٹ کرلیں کہ محسوس ہوکہ اصل تھپڑمارا ہے۔