سونے کی قیمت میں تین دن سے مسلسل اضافہ؟

0

اسلام آباد(جی این اے)سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے بری خبر،سونا تین دن سے مسلسل مہنگا،سفید پوش اب آرٹیفیشل جیولری پرگزارا کرلیں۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں سونے کے نئے بھائو بتا دئیے ہیں،ایک تولہ سونے کی قیمت دولاکھ ترینسٹھ ہزارسات سوروپے ہوچکی ہے۔

اسی طرح سونے کی دس گرام قیمت دولاکھ چھبیس ہزارروپے ہے۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا بیس ڈالر مہنگا ہوا ہے،اب پچیس سوبارہ ڈالر فی اونس نئی قیمت کے ساتھ دستیاب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.