آزادکشمیرسے راولپنڈی آنے والی بس گہری کھائی میں جاگری،20مسافرجاں بحق

0

کہوٹہ(جی این اے)آزادکشمیر سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی،بیس مسافر موقع پر جاں بحق،کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

بدقسمت بس کہوٹہ میں پہنچی ہی تھی کہ سون گزاری پل پر گہری کھائی میں جاگری،پہاڑی ایریا ہونے کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو بس تک پہنچنے میں شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،تاہم علاقے کے مقامی لوگ بس تک پہنچ چکے ہیں اوراپنے طورپر لاشوں اورزخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بس کو حادثہ کیوں اورکسیے پیش آیا۔بس میں پچیس مسافر سوارتھے جن میں سے بیس دنیا فانی سے کوچ کرچکے ہیں،جبکہ باقی شدیدزخمی ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.