بنگلہ دیشی عوام کا غصہ نہ ختم ہوسکا،سپریم کورٹ کے سابق جج کا کیا حشرکردیا

0

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں عوام کا غصہ تاحال کم نہ ہوسکا،سابق جج سپریم کورٹ شمس الدین چوہدری پوبنگلادیشی عوام نے جوتوں اورانڈوں کی برسات کردی۔

میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق سابق جج کو سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حمایت حاصل تھی،گزشتہ دنوں شمس الدین بھی انڈیا فرارہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔جب انہیں بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمنٹ پہنا کر عدالت لایا گیا تو وہاں لوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی اورجوتوں اورانڈوں جج پر برسات کردی۔

لوگ جج کو دیکھتے ہی آپے سے باہر ہوگئے اورساتھ نعرے بھی لگاتے رہے،سابق جج کو دفعہ چون کے مطابق کئی تھانوں میں قتل سمیت دیگر الرامات کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں قانونی شکنجے میں لیا گیا۔عدالت نے سابق جج ہونے کے ناطے ملزم کو تمام سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.