مکران(جی این اے)ایران جانے والی پاکستانی زائرین کی ایک اوربس کا حادثہ،دس افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
بدقسمت بس بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہوجانے سے دورکھائی میں جاگری۔پولیس کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بس پنجاب سے زائرین کا قافلہ لیکر ایران جارہی تھی کہ اسکی بریک فیل ہوگئی،مرنے والوں کی لاشیں قریبی اسپتالوں میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کا بھی علاج معالجہ جاری ہے۔
مرنے اورزخمی ہونے والے گوجرانوالہ اورلاہورسے تعلق رکھتے تھے۔
چند دن قبل بھی ایران میں ہی پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکارہوئی تھی جس میں اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔