لاہور(جی این اے)ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ ریما خان دوسرے بچے کی ماں بن گئی،سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات کا تانتابندھ گیا۔
ریماخان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شئیرکی جس میں ریما نے ایک نومولود بچے کو بھی گود میں لیاہوا ہے،ساتھ یہ بھی لکھا کہ ماں بننے سے کوئی بھی زندگی کا نقظہ نظرتبدیل کرسکتا ہے،زندگی ماں بن جانے کے بعدصبراورمحبت کا احساس اجاگرکرتی ہے،مگراسکے باوجود یہ واضع نہیں ہورہا کہ بچہ ریما کا اپنا ہوگا یا نہیں،مداح جہاں شکوک وشہبات کا اظہارکررہے وہیں مبارک باد دینے والے بھی سوشل میڈیا پر بڑی تعدادمیں موجود ہیں۔