کوئٹہ میں خون کی ہولی نے نئی داستان رقم کردی

0

کوئٹہ(جی این اے)انسانیت سے عاری بے رحم مسلح افراد نے موسی خیل ایک سٹرک پر ناکہ لگا کرمختلف گاڑیوں سے تئیس مسافروں کو اتارکرقتل کردیا۔

موسی خیل کے ایس پی ایوب اچکزئی نے بیان جاری کیا ہے جسکے مطابق راڑہ شم کے پاس ہی پہلے سٹرک پر ناکہ لگایا اورپھرگاڑیوں سے مسافروں کو اتارتے رہے اورساتھ ہی ان پر گولیاں برسانی شروع کردیں،جن مسافروں کو بسوں اورٹرکوں سے اتارکرقتل کیا گیا وہ پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔

فرارہونے سے پہلے مسلح افراد نے دس گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا،پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ خبرملتے ہی لیویزکے حکام اورپولیس کی بھاری نفری بھی جائے موقع پر پہنچ گئی،تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.