بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست،شاید آفریدی غصے سے پھٹ پڑے

0

کراچی(جی این اے)پچ اچھی تھی نہ قومی ٹیم کی کوئی حکمت عملی تھی اورکھلاڑیوں کی سلیکشن بھی بالکل اچھی نہیں تھی،پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں دس وکٹوں سے شرمناک شکست پر بوم بوم آفریدی پھٹ پڑے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ان ماہر اسپنر کو شامل ہی نہیں کیا گیا جنکے نہ ہونے سے شکست ہوئی،اور پھر چارفاسٹ بالروں کو کھلادیا گیا،پچ بھی بہت خراب تھی،یہی وجوہات ہار کا سبب بنی ہیں۔یہ عبرت ناک ہارہوم کنڈیشنز سے مکمل لاعلمی کا واضع اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے،انہیں کریڈٹ ملنا انکا حق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.