مشہورٹی وی اداکارعفان وحیدکو کس بات نے غصہ دلادیا؟

0

کراچی(جی این اے)عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ بوڑھا کہنے لگتے ہیں،فٹنس اوراچھا لگنے کیلئے کچھ کرائو تو کہا جاتا ہے اس نے پلاسٹک سرجری کروا لی،اخلاقیات کی بھی کوئی حد ہونی چاہیے،مگر سوشل میڈیا پر بے جاتنقید اچھی نہیں لگتی،اب کوئی حدودمعاشرے میں رہی ہی نہیں ہیں،مشہوراداکارعفان وحیدپوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر برس پڑے۔

عفان وحید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمیشہ تو کوئی بھی جوان نہیں رہتا،سب ہی بوڑھے ہوجاتے ہیں،مگر جب کوئی فنکارایا فنکارا کی عمرمیں اضافہ ہوتا ہے تو طعنے دئیے جاتے ہیں کہ یہ بوڑھا یا بوڑھی ہوگئی،اوراگرکوئی پلاسٹک سرجری کروائے خوب صورت دکھائی دینے کیلئے تو بھی طعنے ہی ملتے ہیں۔میں اسی لئے سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے سیکشن کو ہی بندکردیتا ہوں ورنہ بہت پریشان ہوتا ہوں،ڈپریشن کی وجہ سے اب سوشل میڈیا پر دھیان ہی نہیں دیتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.