وزیراعظم شہبازشریف کا دہشت گردوں کو سخت پیغام

0

اسلام آباد(جی این اے)موسی خیل میں ہونے والے خونی کھیل پر وزیراعظم شہبازکی شدیدمذمت،دہشت گردی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،خونی کھیل کی فوری تحقیقات کرنے کا بھی حکم۔

وزیراعظم نے اس دہشت گردی میں مرنے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اورلواحقین کیلئے بھی صبر کی خصوصی دعاکی،وزیراعظم نے علاقے کی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت دی اورقانونی اداروں کو فوری تحقیق کرنے کا بھی حکم دیا اورکہا کہ ان دہشتگردوں کو معاف نہیں کریں گے اورسخت سزادیں گے،ہماری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ دہشت گردی مکمل ختم نہیں ہوجاتی۔

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازنے بھی واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہارکیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.