شرٹ کو کھینچاتو ٹرررر کرکے پھٹ گئی
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران قہقے لگتے رہے
اسلام آباد(جی این اے)تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ اونے میرے ساتھی پر تشددکیا،میں نے بھی شرٹ کو زورسے کھینچا تو ٹرررر کرکے پھٹ گئی،پی ٹی آئی کے رہنماشیرافضل نے قومی اسمبلی میں ایسی تقریر کی کہ سب کا ہنس ہنس کربرا حال ہوگیا۔
شیرافضل نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ترنول میں ہونے والے بائیس اگست کے جلسے کیلئے ای الیون میں ہی اسلام آباد سویا ہوا تھا،گولڑہ پولیس کا ایس ایچ اواپنے اہلکاروں کے ہمرہ میرے پاس آیا اورکہا کہ میرے ساتھ چلو،میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کپڑے بدل لوں،دانت صاف کرلوں تو چلتا ہوں مگر اس نے مجھ پر پستول ہی تان لیا،میرا ایک ساتھی ہے اسکے منہ پر تھپڑبھی مارے تب میں نے اپنے ساتھیوں سے اسے سبق سکھانے کا کہا،میرھے ساتھیوں نے اسکی خوب تسلی کروائی اوران سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوکی میں نے قمیض پکڑی تو وہ پھٹ ہی گئی،ویڈیو بھی میرے پاس ہے،ایک اہلکار کی شرٹ کھینچی ہی تھی کہ ٹررر کی آوازآئی اوروہ پھٹ گئی،یہ سنتے ہی پوری اسمبلی مین قہقے ہی قہقے گونجنے لگے،اس پر اسپیکرایازصادق نے بھی ہنستے ہوئے کہا کہ کیسے پھٹی ٹرررر کرکے؟شیرآفضل نے جواب دیا جیسے پھٹنے کی آوازہوتی ہے ویسے پھٹ گئی،انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو بلا کر بازپرس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔