لاہور(جی این اے)اتنے برے حالات؟ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم ادھارے ٹکٹوں پر چین روانہ ہوئی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرطارق بگٹی کا انکشاف۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طارق بگٹی نے مزید کہا کہ ہمیں پیسے ملنے کا دلاسہ دیا جاتا ہے،قومی کھیل توجہ کا متقاضی ہے،ہاکی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف خصوصی گرانٹ فراہم کریں ۔بھارت رینکنگ میں ہم سے بہتر ہے،روایتی حریف سے مقابلہ بھی بہت سخت ہوگا۔
ہاکی فیڈریشن کے صدرنے کہا کہ اگلے ہفتے پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کی غرض سے کراچی پہنچوں گا۔سندھ کے آئی جی کو بھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج ایدھی ہاکی سے واپس لینے کیلئے خط لکھا ہے،اب فیڈریشن کی ہی رٹ قائم کروں گا۔کانگرس نے بھی متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔