ایک عورت کی سات بارشادی؟

0

کرناٹکا(ویب ڈیسک)ایک عورت نے پیسے بٹورنے کیلئے سات بارشادی کی،بھارتی میڈیا پر آنے والی خبرنے سب کو حیران وپریشان کردیا۔

عورت کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،مگراسکے فراڈکے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ عورت نے پیسے کمانے کیلئے سات بارشادیاں کی ہیں،چھ شوہروں سے پیسے وصول بھی کرلئے،ساتویں شوہر سے پیسے لینے کی غرض سے عدالت میں کیس کرچکی ہے۔

فراڈعورت ہرخاوند کے ساتھ چھ یا ایک سال تک ہی رہتی رہی ہے،چھ شوہروں کے خلاف مقدمات کے ذریعے رقم لیتی رہی،مگر ساتویں مقدمے میں جب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ چھ شادیاں پہلے بھی کرچکی ہے اوران سے بھی پیسے وصول کرچکی ہے تو جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کھیل رہی ہیں قانون کے ساتھ؟عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سنے اورپھر اس عورت کے سابقہ شوہروں کے بارے میں تفصیلات بھی مانگ لیں اورتب تک سماعت ملتوی کردی۔

یہ خبرجوں ہی منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا کے صارفین شدید غصے میں آگئے اوراس عورت پر خوب تنقید بھی کی۔اکثرنے یہ مطالبہ بھی کیا کہ عورت کا نام بھی بتایا جائے تاکہ اؒٓٹھواں مردمحفوظ رہ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.