آج پورے ملک میں تمام چھوٹے بڑے بازارمکمل بند
جماعت اسلامی کی کال پر سیلزٹیکس اورتاجردوست اسکیم کے خلاف ہڑتال کی گئی
اسلام آباد(جی این اے)آج پورے ملک میں جماعت اسلامی کی طرف سے کال دینے پر تاجردوست سکیم اورسیلز ٹیکس کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کردی گئی ہے۔
تمام چھوٹے بڑے بازارمکمل بندکردئیے گئے ہیں،دوسری طرف کراچی اورلاہورمیں تاجربرادری بھی دودھٹروں میں تقسیم ہوگئی ہے،ایک گروپ چاہتاہے کہ مکمل ہڑتال کی جائے جبکہ دوسرا گروپ ہڑتال نہیں کرنا چاہتا،اسکے باوجود بڑے مالزاورمارکیٹس مکمل بند ہیں۔
راولپنڈی اوراسلام آباد کے بھی تمام چھوٹے بڑے بازاراوربڑے مالز بندہیں،تاجروں کا کہنا ہے کہ اب مزید ٹیکسوں کا بوجھ ہم سے برداشت نہیں ہوتا،حکومت ظالمانہ رویہ اگرترک نہیں کرسکتی تو ہمیں بھی بازاربندرکھنا ہونگے۔
پشاورمیں بھی تاجروں نے مکمل ہڑتال کی ہوئی ہے،اس حوالے سے تاجروں نے بجلی کے بلوں اورٹیکسوں میں اضافہ بھی واپس لینے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے ایک جاری بیان میں صاف کہا ہے کہ ہڑتال کراچی سے لیکر خیبر تک کامیاب ہوگی،ہم مجبورکردیں گے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر۔تاجر دوست نہیں تاجردشمن سکیمیں سامنے لائی جارہی ہیں۔
ٹیکس سے تاجر انکارنہیں کررہے وہ تیارہیں مگر ٹیکسوں کا تعین مارکیٹوں کی بنیاد پرقابل قبول نہیں ہے،حکمران اپنے خرچے کم کریں اورجاگیرداروں پر ٹیکس لگائے،غریبوں پر ظلم بندکیا جائے۔