نئی دہلی(ویب ڈیسک)میری غیر اخلاقی ویڈیوزلیک کرنے کا اب مزا چھکو،بھارت میں جواں سالہ لڑکی نے اپنے محبوب کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کے بھی ٹکڑے کردئیے ہیں۔
بھارت کے میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق لالیتھا نام کی لڑکی کی جے پرکاش نامی نوجوان کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے،مگر ایک دن لڑکے کو شک ہوا کہ اسکی محبوبہ کا کسی اورسے بھی چکر چل رہا ہے اسی شک کی بنیاد پر اس نے لالیتھا کی ایک غیراخلاقی ویڈیو کو لیک کردیا،جسکا لالیتھا کو معلوم ہوا تو اسے شدید غصہ آیا اوراس نے انتقام کی ٹھان لی۔
جاری خبر میں بتایا گیا کہ جے پرکاش کو ایک دن لالیتھا نے شادی کا جھانسہ دیکر مظفرپورمیں اپنے کزن کے گھرملنے کو کہا جہاں لڑکی کے ماں باپ اوربہن بھائی بھی موجود تھے،جے پرکاش جب گھر پہنچا تو لالیتا نے اپنے گھروالوں کی مدد سے پہلے جے پرکاش پر بدترین تشددکیا پھر اسکے بعد اسے قتل کرلے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے اورپھر لاش کو ایک تھیلے میں ڈال کرسڑک کنارے پھینک دیا،لاش کو سائیکل پر پھیکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
مقتول کی والدہ نے ایف آئی آردرج کرائی جس مین انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا تو چارماہ سے گھر نہیں آیا،لڑکی نے ہم سے بیٹے کو ملنے بھی نہ دیا اوراب اپنے گھروالوں کےساتھ مل کر اسے قتل بھی کردیا ہے۔