وزیراعظم کے کورڈینیٹرنے تاجروں کو اہم پیغام دے دیا

0

اسلام آباد(جی این اے)پہلے ہاں پھر انکار،ریٹیلیرز کو لازمی ٹیکس دینا ہوگا،تاجروں کے پریشرمیں ہرگزنہیں آئیں گے،کورڈینیٹروزیراعظم شہبازشریف رانا احسان افضل کا دوٹوک بیان سامنے آگیا ہے۔

آج پورے ملک میں جماعت اسلامی کی کال پر تاجروں نے لبیک کہتے ہوئے تمام مارکیٹیں اوربازاربندکررکھے ہیں،تاجروں کے شٹرڈائون کی حمایت میں مختلف سیاسی جماعتیں بھی حمایت کررہی ہیں،یہ ہڑتال مہنگائی آسمان کو چھوتے بجلی کے بل اوراضافی ٹیکس نافذکرنے کے خلاف کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پہلے یہ خبر آئی کہ ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کے مطابق ایف بی آر تبدیلی کرنے کیلئے تیارہے،اگرتاجر چاہیں تو ترممیمی نوٹ بھی جاری کیا جاسکتا ہےمگر اب رانااحسان افضل کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ ہم مذاکرات سے بھاگنے والے نہیں مگرتاجروں کا کوئی دبائوقبول بھی نہیں کریں گے۔اگرتاجروں کو یہ لگتاہے کہ غلط ہم کررہے ہیں تو بیٹھ کربات کی جاسکتی ہے،ایف بی آر کی وزیراعظم نے تنظیم نو کرنی ہے ،اب ٹیکس نیٹ میں ریٹیل سیکٹر کو آنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.