شہری نے بیوی بچوں کو زہرکیوں دیا،وجہ سامنے آگئی

0

لاہور(جی این اے)مہنگائی اورفاقوں سے تنگ شخص نے اپنے سمیت پورے گھر کو زہریلی دوائی کھلادی،سب فیملی ممبران کو فوراًہسپتال منتقل کرکے بچا لیا گیا ہے۔

پولیس سٹی ڈویثرن کے ترجمان نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اوربچوں سمیت سات افرادکو زہر دیا،بروقت ہسپتال منتقلی سے سب کو بچا لیا گیا ہے۔

فیملی کو زہر دینے والے شخص نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ کیا کرتا گھر کرائے کا ہے،سات ماہ ہوگئے کرایہ نہیں دے سکا،گھر میں کھانے کیلئے بھی کچھ نہیں تھا،اس لئے تنگ آکرمیں نے اپنے سمیت بیوی بچوں کو بھی زہریلی دواکھلا دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.