حضرات شادی کیلئے لڑکی دستیاب ہے،مسجد میں اعلان؟

شوہرنے منگنی کے دن ہی دیکھا تھا،بیٹاچھ سال کا تھا تو طلاق ہوگئی،ناموراداکارہ ثمن انصاری

0

اسلام آباد(جی این اے)میری عمر ابھی بہت کم تھی اسکے باوجودمسجد کے لائوڈاسپیکر مین میرے رشتے کیلئے اعلان کرایا گیا،جس دن میری منگنی تھی اس دن پہلے شوہر نے دیکھا،بیٹا چھ سال کا تھا کہ مجھے طلاق ہوگئی،مشہوراداکارہ ثمن انصاری نے احمد بٹ کے پوڈکاسٹ پر اپنی آپ بیتی سنا دی۔

ثمن نے کہا کہ میں پہلے تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ گئی مگرجب وہاں سے کنیڈا پہنچی تو نانا نانی نے وہاں میری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا اورمسجد میں اعلان کروادیا کہ ایک لڑکی ہے جو ابھی زیرتعلیم ہے،شادی کرنے کیلئے دستیاب ہے،جوحضرات خواہش رکھتے ہوں وہ رابط کرکرلیں،ثمن نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس زمانے میں موبائل تھے نہ ہی سوشل میڈیا کی سہولت تھی اس لئے رشتے کیلئے مساجد میں ہی اعلان کردیئیے جاتے تھے۔

شادی کے بعد بھی تعلیم کے سلسلے میں اورکبھی شوہر کی جاب کی وجہ سے امریکہ اورکنیڈا منتقل ہوتی رہی،پھر ہمارے ہاں ایک بیٹا ہوا جب اسکی عمرچھہ سال کی تھی تو طلاق ہوگئی،تب میں متحدہ عرب امارات چلی گئی اوردبئی میں مختلف قسم کی نوکریاں کرکے وقت پاس کیا،بچے کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتی تھی کیوں کہ طلاق کے قوانین یہ کہتے تھے کہ بچہ جس سکول میں پڑھ رہا وہیں پڑھے گا،میں خود بھی نہیں چاہتی تھی کہ پاکستان جائوں کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ وہاں ایک طلاق یافتہ عورت کو کیسے کیسے طعنے دئیے جاتے ہیں اورمیں یہ نہیں چاہیتی تھی کہ اس وجہ سے میرے والدین کو بھی باتیں سننے کوملیں۔

ثمن نے مزید کہا کہ میری شادی میرے بڑوں کی باہمی مرضی سے ہوئی جوسولہ سال تک چلتی رہی پھر طلاق پر ختم ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.