ماں اپنے بیٹے کی بازیابی کے کیس سے دستبردارکیوں ہوگئی؟

0

کراچی(جی این اے)شوہرمزدورہے،حیدرآباد سے کراچی ہر پیشی پر آنا ممکن نہیں،اللہ پر چھوڑتی ہوں میرا مقدمہ ختم کردیں،ہائی کورٹ سندھ میں ماں اپنے گمشدہ بیٹے کی بازیابی کے کیس سے دستبردارہوگئی۔

ایک ماں نے عدالت کو بتایا کہ ہم کراچی میں حیدرآباد سے سیر کرنے کیلئے آئے تھے مگر یہاں بیٹا لاپتہ ہوگیا،وکیل اورپولیس بھی تعاون کررہی ہے مگر ابھی تک بیٹا ظہیر نہیں ملا،ملنا ہوا تو مل جائے گا،شوہر مشکل سے مزدوری کرکے گھرکے اخراجات پورے کر رہا ہے،ایسے میں ہرپیشی پر عدالت آنا مشکل ہے اس لئے کیس ختم کیا جائے،اس پر جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ آنے کی زحمت نہ کریں تب بھی مقدمہ چلتا رہے گا،ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپ کا بیٹا بازیاب ہوجائے۔

عدالت میں پولیس نے گمشدہ افراد کی رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حدود الفلاح پولیس اسٹیشن سے لا پتہ ہونے والے عبداللہ اورعبدان خلیل پولیس کو مطلوب تھے،مختلف مقمات میں دنوں شہری گرفتار ہیں،دیگر شہریوں کی بازیابی کیلئے عدالت نے حکم دیا کہ کارروائی جاری رکھی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.