اوجی ڈی سی ایل نے بڑی خوشخبری سنا دی

0

سانگھڑ(جی این اے)اوجی ڈی سی ایل کی طرف سےقوم کیلئے بہت اچھی خبر، تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ سانگھڑ میں دریافت کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ کنواں دو سے تین سواٹھاسی بیرل یومیہ خام تیل اوریومیہ ہی اڑسٹھ لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔اس کنواں کی کھدائی کا عمل فروری 2024میں شروع کیا گیا تین ہزارنوسو بیس میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس اورتیل کے ذخائر دریافت کئے گئے۔

اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے مزید کہا گیاکہ سنجھوروبلاک کے سمیرفارمیشن میں مزید بھی کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.