کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کا کیا بنا؟

0

دیربالا(جی این اے)کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو آج تیسرا دن ہے،زمینی راستہ تاحال بحال نہ ہوسکا،تمام سیاحوں کو ایک ہی ہوٹل میں اکٹھا کردیا گیا ہے۔

فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنرشاہدعلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہازبانڈہ کے سیاحتی مقام پر موجود پچاس سے ستر سیاحوں کو بھی کمراٹ پہنچنے کا کہہ دیا ہے،دیرکمراٹ شاہراہ پر کام شروع کردیا گیا ہے،کوشش ہے کہ یہ سٹرک جلد بحال ہوجائے،یہاں جو بھی سیاح موجود ہیں انکو کھانا پینا مہیا کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف کے پی کے کے وزیراعلی امین گنڈا پورنے بھی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ سیاحوں کا خاص خیال رکھیں،انہیں محفوظ جگہ منتقل کرکے سڑک کو بھی جلد بحال کردیں۔

یاد رہے کہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کمراٹ کا کچھ دن قبل دوسرے علاقوں کے ساتھ رابطے کا واحد زمینی راستہ بند ہوگیا ہے،جسکی وجہ سے درجنوں سیاح کمراٹ میں ہی پھنس کے رہ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.