بھارت آجائوہیرو بنادیں گے،مشہورپاکستانی اداکارکو آفر؟

0

لاہور(جی این اے)مجھے 2006میں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرہوئی مگرکچھ اہم وجوہات کی وجہ سے آفرٹھکرا دی،پوڈکاسٹ میں مشہورگلوکارواداکارببرک شاہ کا اہم انکشاف۔

ببرک شاہ نے کہا کہ میں ایک بارانڈیا گیا تھا وہاں کے فنکاروں،ڈائریکٹرز اوردیگر لوگوں نے مجھے بہت کہا کہ آپ بھارت میں رہ جائیں ہم آپ کو اسٹار بنادیں گے،فلموں میں ہیرو بنائیں گے مگر میں نے انکارکردیا،اسکی بہت سی وجوہات تھیں ایک تو وہاں بہت گندگی ہے،بھارت دنیا کے دوسرے نمبر پر گندگی میں شمارکیا جاتا ہے،

دوسرا حلال کھانوں کا بھی مسئلہ تھا تیسرا ہروقت وہاں فسادات ہوتے رہتے ہیں،امن ہوتا ہی نہیں ہے،علاوہ ازیں وہاں کی حکومت ہمیں پاسپورٹ دیتی ہے نہ ہی ہمیں وہاں شادی کرنے کی اجازت ہوتی ہے،حتی کہ اپنا گھر بھی نہیں خرید سکتے۔

عدنان سمیح کو بھی اگر بھارت سے کچھ مل رہا ہے تو اس لئے کہ انکے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ ہے،پھر وہ وہاں گانے بھی گاتے ہیں اسی طرح عاطف اسلم اورراحت فتح علی کا کام بھی گانوں کی وجہ سے وہاں چل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.