پشاور(جی این اے)خطرے کی گھنٹی بج گئی،خلیجی ممالک سے پشاورآنے والے تیسرے مسافرکا بھی منکی پاکس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ باچاخان ائیرپورٹ پر دومسافروں کی اسکریننگ کی گئی تو ان میں منکی پاکس کی علامات تھیں جسکے بعد عملے نے دونوں کو آئسولیٹ کردیا۔بعدازاں دونوں کے ٹیسٹ کرکے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ریفرنس پبلک لیب پشاورمیں بھیجے گئے جہاں ایک مسافر کا ٹیسٹ بدقسمتی سے مثبت آگیا،یوں کے پی کے میں یہ منکی پاکس کا تیسرا مریض سامنے آگیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حکومت نے منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظرخصوصی اقدامات کررکھے ہیں تاکہ عوام کو اس مرض سے محفوظ رکھا جاسکے،جتنے بھی ائیرپورٹس ہیں وہاں بارڈرہیلتھ سروسز کا عملہ موثرکام کررہا ہے۔