بجلی فی یونٹ کتنی سستی ہونے کا منصوبہ بننے لگا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)حکومت نے بجلی چھ روپے فی یونٹ سستی کرنے کی پلاننگ کرکے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی اگاہ کردیا،آئی ایم ایف نے ابھی توثیق کئے بغیر پہلے مزید تفصیل طلب کرلی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں اس حوالے سے اٹھائیس ارب روپے کے فنڈز کا بندوبست کریں گی۔

اس حوالے سے مزید جو خبرمنظرعام پر آئی ہے اسکے مطابق پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام سے وفاقی حکومت چودہ سوارب روپے کاٹے گی،بجٹ میں بھی کچھ شعبہ جات کو دی ہوئی سبڈیزختم کی جائیں گی،اسی طرح کمرشل قرضے لئے جائیں گے اورسرکاری اداروں سے بھی منافع کی کچھ رقم نکال کرپوری کی جائے گی،اسی طرح صوبوں کی حکومتیں چودہ سوارب روپے کی رقم این ایف سی کے تحت ملنے والے اپنے حصوں کے پیسوں سے آدھے کٹوادیں گے،مگراس حوالے سے کے پی کے نے رقم دینے سے صاف انکارکردیا ہے،باقی صوبوں کی طرف سے بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اس منصوبے کی اونرشپ وزارت خزانہ بھی لینے سے انکارکرچکی ہے،مگر منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پلان کے تحت اٹھائیس ارب روپے اداکرنے کے بعد ناکارہ ہوجانے والے پاورپلانٹس کو بھی بندکرایا جائے گا،جو معاہدے یا شرائط آئی پی پیز کیساتھ تھیں ان میں نرمی ہوگی یا ختم ہی کردی جائیں گی،اس حوالے سے سٹیک ہولڈرزکے ساتھ بات چیت کے عمل کا آغازہوچکا ہے۔

صوبے اس منصوبے کا حصہ اس لئے بننے سے انکارکررہے کہ کے پی کے کے علاوہ تمام صوبوں کا بجٹ پہلے سے آئوٹ آف کنٹرول ہے،اوریہ بھی کہ اس منصوبے کا اصل فائدہ تو صرف ن لیگ کی مرکزی حکومت کو ہونا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت حکومت نے جو دوسوسے زیادہ یونٹ خرچ کرنے والوں کو اکیاون فیصد ریلیف دیا ہے یہ عارضی ہے،صارفین کو اکتوبرتک پورے رقم ہی اداکرنا پڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.