اسلام آباد(جی این اے)خلیج بنگال سے ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہوچکا ہے،آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
اس حوالے سے مغربی حصے بھی ایک نئی مغربی لہر کے زیراثرہونگے،راولپنڈی اسلام آباد میں بھی یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ دوسے تین ستمبر کو مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے،اسی طرح کے پی مین بھی تیزبارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے کہہ دیا ہے کہ تین سے چارستمبر کو شدیدبارشیں ہوسکتی ہیں،بلوچستان میں بھی دوسے چارستمبر کے دوران بہت تیز بارشیں متوقع ہیں،سندھ میں بھی بارشیں ہونگی،جبکہ پہاڑی علاقوں میں تیزبارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے،ندی نالے بھی بھپرسکتے ہیں۔