راولپنڈی(جی این اے)پارلیمنٹ میں مجھے فائیواسٹارسہولیات دینے کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،جو سزائے موت کے قیدی کو سہولیات دی جاتی ہیں وہی مجھے دی گئی ہیں،آصف زرداری،شہبازشریف اورنوازشریف کو تو جیل میں ائیرکنڈیشنزرومز دئیے گئے تھے جنکے ساتھ اٹیچ باتھ بھی تھے اورمجھے دوسرے کمرے میں نہانے کیلئے جانا پڑتا ہے،گرمی اتنی کہ سیل اوون کی طرح ہوجاتا ہے مگرشکایت نہیں کی،عمران خان کی اڈیالہ جیل میں حیران کن انکشافات
عمران خان نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ عدلیہ ہی واحد ادارہ جس سے اچھی امیدیں ہیں،اگرعدلیہ کو بربادکرنے کی سازش کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے،القادریونیورسٹی کے فنڈز بھی نیب نے بندکروا دئیے ہیں اگریونیورسٹی کو بند کیا گیا تو طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوجائے گا،ڈھائی ماہ سے نیب ترمیم کا معاملہ بھی التواکا شکار ہے،کوئی کھیل کھیلا جارہا ہے،ایک سونوے ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ سزاکے بعد سنایا جائے گا۔
عمران خان نے کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے تو کرکٹ کا ستیاناس کردیا ہے بنگلہ دیش کے خلاف بہت بری ہار سے زیادہ اورکیا ہوگا،کرپشن زدہ مافیا کو مسلط کرکے پاکستان کو تباہ کردیا گیا ہے۔