کئی برسوں سے طالبات کیساتھ زیادتی کرنے والادرندہ گرفتار

0

گوجرانوالہ(جی این اے)طالبات کواپنی حواس کانشانہ بنانے والا اورانکی ویڈیوز بنانے والا ایک سرکاری سکول کی ٹیچرکا شوہرگرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنا بیان دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ملزم کئی برسوں سے سکول کی بچیوں سے زیادتی کررہا تھا لیکن بچیاں خوف زدہ ہونے کی وجہ سے خاموشی اختیارکئے ہوئے تھیں۔

جن بچیوں کوزیادتی کا نشانہ بناتا رہا انکی عمریں گیارہ سے چودہ سال تک تھیں،یہ معاملہ اس وقت کھلا جب ایک بچی نے اس بارے میں اپنے گھروالوں کو آگاہ کیا تب والدین نے باہم ملکر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے فوراًکارروائی کرتے ہوئے اس درندے کو گرفتارکرلیا اوراس کے خلاف پانچ مقدمے درج کئے،پانچ لڑکیوں کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے جس میں یہ ثابت ہوگیا کہ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ملزم نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔اوریہ بھی معلوم ہوا کہ زیادتی کاشکارہونے والی بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

پولیس نے بہت سی طالبات کیساتھ زیادتی کے بارے معلومات ملنے اورثابت ہونے کے بعد سکول کو تالا لگاکربند کردیا ہے اورمزید تحقیق کا آغازبھی کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.