کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)پارک میں پکنک پر آئے پانچ سالہ بچے پر پہاڑی شیر نے اچانک حملہ کردیا،دلیر باپ نے یہ منظردیکھتےہی شیر پر حملہ کردیا اوراسے بھاگنے پر مجبورکردیا،بچے کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ خطرے سے باہرہے۔
امریکہ کی ایک ویب سائٹ ٹی ایل اے پانچ میں خبرسامنے آئی کہ گزشتہ اتوارکو مالیبوکریک اسٹ پارٹ میں اس وقت ایک شیر نے پانچ سالہ بچے پر حملہ کردیا جب ووڈلینڈہلز میں سیاحوں کا ایک گروپ سیرکرنے آیا ہوا تھا،پارک کے گرائونڈمیں کافی بچے کھیل کود میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑ کے اوپر سے ایک شیر آگیا اورپانچ سالہ بچے کو سرسے پکڑکردوڑلگادی۔
اتنے میں کسی نے بچے کا نام زورسے پکارا اورچیخ بھی ماری،بچے کے باپ نے جب دیکھا کہ اسکے بچے کو شیرلیکر بھاگ رہا ہے تو اس نے شیرکے پیچھے دوڑلگائی ،اورشیرکو پکڑلیا،کافی دیر تک بچے کے باپ اورشیرکے مابین جنگ رہی جسکے بعدشیربچے کو چھوڑ کربھاگ گیا،زخمی بچے کو فوراًقریبی ہسپتال داخل کیا گیا۔بچے کی ایک آنکھ میں بھی گہرا زخم آیا ہے تاہم اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے۔
ویب سائٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہاں کے لوگوں نے یہ شکایت کی ہے کہ اکثرشیرآجاتے ہیں اورجب چاہتے ہیں انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں،انتظامیہ نے شیرکو پکڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ کہیں اوراسے منتقل کیا جاسکے مگر شیرتاحال درخت پر ہی چڑھا ہوا ہے،جسے شہریوں کیلئے بہت خطرناک بھی قراردیا گیا ہے۔