قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اورسابقہ کھلاڑی کی بیٹی کا نکاح؟

0

اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی ہوگئی،نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دخترمشتاق احمد حبیبہ کی شادی کی تقریب بہت سادگی اورپروقاراندازسے منعقد کی گئی جس میں خاندان کے قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی اسی طرح چند قریبی دوست بھی اس نکاح میں مدعو تھے ،وقاریونس اورانکی فیملی کے لوگ بھی اس پروقارتقریب میں شریک ہوئے۔

نکاح کی تصایربنانے والے فوٹوگرافرکی طرف سے سوشل میڈیا پر تصویروں کو وائرل کیا گیا،جس پر صارفین نے بھی دل کھول کرمبارک بادکے پیغامات کیساتھ ڈھیروں دعائیں بھی دیں،ان صارفین میں اداکارمعمررانا اورسابق کپتان سرفرازاحمد کی بیگامات بھی شامل تھیں۔مشتاق احمد قومی ٹیم میں بطوراسپنرکھیلتے تھے اوربڑی ٹیموں کے بڑے بلے بازبھی آپکے سامنے آتے ہوئے ڈرجاتے تھے،ورلڈکپ 1992کی ٹیم میں بھی آپ شامل تھے اورآپکی کارکردگی سے بھی لوگ ابھی تک واقف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.