الاباما(ویب ڈیسک)امریکہ میں جاکر اپنا علاج کروانے کے خواہش مند یہ خبربھی پڑلیں،امریکی سرجن ڈاکٹرنے سترسالہ مریض کی تلی کے بجائے جگرنکال دیا،مریض زندگی کی بازی ہارگیا۔
سترسالہ ولیم برائن اپنی بیوی کیساتھ چھٹیاں گزارنے فلوریڈا آیا ہوا تھا جہاں اچانک ایک دن اسکے پیٹ میں شدیددردمحسوس ہوا،بیوی فوراًاپنے شوہر کو ہسپتال لے گئی جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ولیم کو داخل کرلیا گیا اورتلی کے آپریشن کا ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ ضروری ہے۔
غیرملکی میڈیا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے تلی کی جگہ جگرنکال دیا جسکی وجہ سے ولیم کی موت واقع ہوگئی،ڈاکٹر نے بعدازاں اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے جگرپر تلی کا اسٹیکر لگا دیا اوراسکی بیوی سے کہا کہ یہ تلی بہت بڑی ہوگئی تھی اس لئے یہ مرگیا ہے مگر بیوی نے یقین کرنے کے بجائے ڈاکٹرکے خلاف پولیس میں درخواست دیدی تاکہ کسی اورمریض کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے کچھ عرصہ پہلے بھی ایک غلط آپریشن کیا تھا جسکی وجہ سے مریض کی جان چلی گئی تھی،اب یہ دوسرا آپریشن کیا جس مین مریض کو جگرسے محروم کرکے قبرمیں پہنجادیا۔