اترپردیش(ویب ڈیسک)دوسروں پرکیچڑاچھالنے والے بھارت میں آئے روزجنسی زیادتی کے ایسے ایسے ہولناک کیس منظرعام پر آنے لگے کہ انسانیت بھی شرماجائے۔
لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ درندگی کے واقعہ کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ایمبولینس کے ڈرائیورنے بھی ایک خاتون کی عزت تارتارکرتے ہوئے اسکے مریض شوہر کو بھی قتل کردیا۔
بھارت کے میڈیا نے خبرجاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عورت کا شوہرکسی پرائیویٹ ہسپتال میں داخل تھا مگر اسکے پاس مزید علاج کے پیسے نہیں تھے تو اس نے شوہر کو ہسپتال سے لے جانے کا فیصلہ کیا اورایک پرائیویٹ ایمبولینس گھرتک بک کی،راستے میں ہی ڈرائیور اوراسکے ساتھی نے خاتون کو تنگ کرنا شروع کردیا،خاتون کا بھائی بھی اسکے ساتھ تھا جسے ڈرائیورکے ساتھی نے گاڑی کی اگلی سیٹ پر یرغمال بنالیا،خاتون کے شوہرنے جب دیکھا تو اس نے شورکرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیورکے ساتھی نے اسکا آکسیجن ہی بندکردیا۔
متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ ڈرائیورنے اسکے شوہرکا پہلے آکسیجن بند کیا پھر گاڑی سے باہر پھینک دیا جسکی وجہ سے اسکی موت ہوگئی،بعدازاں ڈرائیور اوراسکا ساتھی میرے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کردی۔