اسلام آباد(جی این اے)علی امین گنڈا پوراسلام آباد میں ہی تھے اورسرکاری حکام کیساتھ لمبی بات چیت میں مصروف تھے،پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپورکی طویل گمشدگی کا سبب واضع کردیا۔
پارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جس جگہ علی امین اورسرکاری حکام کی طویل بیٹھک تھی وہاں موبائل جیمرز لگے ہوئے تھے اس لئے کال نہیں مل رہی تھی،اس ملاقات میں مختلف امورپر بات چیت کی گئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد علی امین گنڈاپورآٹھ گھنٹے سے لاپتہ تھے جس پر پارٹی رہنمائوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ انہیں شائد وفاقی حکومت نے گرفتارکرلیا ہے یا اسٹیبلیشمنٹ اپنے ساتھ کہیں لے گئی۔