اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کس کے خلاف ایکشن لینے لگے؟

0

اسلام آباد(جی این اے)بہت ہوگیا،اب مزیدبرداشت نہیں کریں گے،پارلیمنٹ میں کل جو بھی ہوا اس حوالے سے سخت ایکشن لیں گے،قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے احاطہ پارلیمنٹ سے جو گرفتاریاں کی گئیں ہیں انکے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اسپیکر اسمبلی نے اس حوالے سے پارلیمنٹ کے تمام اہم حصوں کی ویڈیوز بھی مانگ لی ہیں تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی ہوسکے،انہیوں نے کہا کہ میری یہ بدقسمیی ہے کہ میں اس وقت بھی اسپیکر تھا جب 2014میں ایک جماعت کی طرف سے پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،دوسرا حملہ وہ تھا جس میں مولانا صلاح الدین ایوب کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

ایازصادق نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے وہ لوگ آئے ہیں اس پر چپ نہیں رہیں گے بلکہ ایکشن لیا جائے گا۔پہلے بھی خود ہی مقدمہ درج کروایا تھا آج بھی مرتکب عناصرکے خلاف ایف آئی آردرج کرانا پڑی تو ضرورکروائوں گا،وزیرقانون،ڈپٹی اسپیکراورعلی محمد خان کے ساتھ باہمی ملاقات کے بعد لائحہ عمل ترییب دیں گے۔

واضع رہے کہ گزشتہ رات کو پی ٹی آئی کے چند اسمبلی کے ممبران کو پارلیمنٹ کی عمارت کے اندرسے گرفتارکیا گیا تھا۔ان گرفتاریوں پر پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں بھرپوراحتجاج کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.