سلمان خان نئی فلم میں نئے اندازسے جلوہ گرہونے کوتیار

0

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی مشہوراداکارسلمان خان کے مداح ہوجائیں تیار،،سلمان خان خوبصورت اداکارہ رشمیکامندانا نئی فلم میں اکھٹے جلوہ گرہورہے ہیں۔

بھارت کے میڈیا پر جاری خبرکے مطابق یورپ کے خوبصورت مقام پر دونوں اداکاروں کے دوگانوں کی شوٹنگ ہوگی،دونوں گانوں میں ایک گانا تو ڈانس والا ہوگا جبکہ دوسرا گانا رومانوی اندازمیں فلمایاجائے گا،سننے میں اایا ہے کہ یورپ میں ساجد ناڈیاڈوالا بڑی تعدادمیں گانوں کی شوٹنگ کی پلاننگ کررہے ہیں،مقامات کا انتخاب بھی جاری وساری ہے۔

موسیقارپریتم نے فلم سکندرکیلئے دوگانے کمپوزکرلئے ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم ساجد کی سب سے بڑی فلموں میں شمارہوگی،اس میں اینگری ینگ مین کا کردارسلمان خان کریں گے۔یہ فلم عید پر ریلیز کی جائے گی۔اورامید کی جارہی ہے کہ یہ سپرہٹ فلم ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.