عمران خان نے جوکچھ کیا ہم بھی کریں گے توجیل جائیں گے،بلاول بھٹو

0

اسلام آباد(جی این اے)سیاست کو آج گالی بنادیاگیا ہے مگر اسی سیاست سے ہی ہم نے نوجوان نسل کو روزگاردیکر معاشی طورپر انصاف دینا ہے،جو کچھ عمران خان نے کیا وہی کام ہم بھی اگرکرتے ہیں تو آنے والے کل میں آپ اورہم بھی جیل میں ہی رہیں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اجلاس سے خطاب۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں مزید بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ باہر اپنی مرضی کی سیاست کرلیں لیکن ایوان ایک سپریم ادارہ ہے جس میں ہماری ایک ذمہ داری بھی ہے،ایم این اے ہونا آپکی اپنی سیاست مگر ورکنگ ریلیشن بھی آپ کو ہی رکھنا ہے،کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔

بلاول بھٹو نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سندھ اوربلوچستان میں ہماری حکومت جبکہ وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہے،حکومتی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہوں،ہماری انکے ساتھ مختلف بیھٹکیں بھی ہوتی ہیں،سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے،مگرمہنگائی کا مقابلہ بھی کرنا ہے جو خاص قسم کی لابی ایسا نہیں چاہتی۔عمران خان نے ماحول خراب کیا ہے ہم بھی اگروہی کچھ کریں گے توجیل میں ڈال دئیے جائیں گے،پی ٹی آئی کے بانی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے،مجھے یہ فرق بھی نہیں پڑتا کہ میرے ماں باپ کو جیل بھیجا گیا تھا،آپ کو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا اگرآپ کا لیڈربھی کچھ عرصہ جیل میں رہ گیا،میرٹ پر انکا کیس لڑیں،اگلے ہی دن میثاق معیشت پر سازشوں کا آغاز ہوگیا اوریہ سازشیں افتخارچوہدری کے ذریعے کی گئیں۔

بلاول بھٹو نے سینیرسیاست دان کے استعفی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہورہا ہے مینگل صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،بہت مایوسی ہوئی ہے،ارکان پی ٹی آئی بھی کمیٹیوں کو نہ چھوڑیں،پی ٹی آئی کو پہلے بھی کہا تھا کہ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کو چھوڑکرنہ جائیں،مگرانکی اپنی ہی یہ ضدبھی تھی۔اسپیکراسمبلی سے درخواست کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو فعال کرلیں گے پہلے ایوان کو تو فعال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.