اسلام آباد(جی این اے)ملک کے کئی شہرزلزلے سے لرز اٹھے،ریکارڈمیں آنے والی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی۔
اسلام آباد،کے پی کے،سرگودھا،کالاشہ کاکو،پتوکی،پاکپتن،بورے والا،مانانوالہ،چیچہ وطنی،رینالہ خورد،ساہیوال،ننکانہ صاحب،سانگلہ ہل،خانیوال،شجاع آباد،کچاکھوہ،پشاور،ڈی آئی خان،ٹانک ،وزیرستان اورلاہور میں بھی زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی زیرزمین گہرائی صرف دس کلومیٹر تھی اورڈیرہ غازی خان کا علاقہ شادی وال اسکا مرکز تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی تمام لوگ گھروں،دفتروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے اوراونچی آواز میں کلمہ طیبہ پڑھتے رہے،لوگوں میں زلزلے کی وجہ سے شدید خوف بھی پھیل گیا،تاحال کسی جان یا مال کے نقصان کی خبرمنظرعام پر نہیں آسکی۔